سمرتی ایرانی 25جولائی کو لال چوک سے بائیک ریلی کو روانہ کریں گی

Mazar Khan
1 Min Read

 

سری نگر// مرکزی وزیر سمرتی ایران 25 جولائی کو مشہور پہلی مرتبہ کلاک ٹاور (گھنٹہ گھر) سری نگر سے کم از کم 300 بائیک سواروں کی ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھائیں گی جو 26 جولائی کو کرگل جنگ کی یادگار وجے دیوس پر اختتام پذیر ہوگی۔

بی جے پی کے معتبر ذرائع نے بتایا، ایرانی بھاجپا یووا مورچہ کے قومی صدور اور بی جے پی کے جنرل سکریٹریوں کے علاوہ نیشنل جنرل سکریٹری ترون چگھ اور بی جے پی جے کے جنرل سکریٹری اور انچارج جموں وکشمیر امور سنیل شرماکی موجودگی میں ترنگا ریلی کو جھنڈی دکھائیں گی۔ اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب بی جے پی کا کوئی اعلیٰ لیڈر سری نگر کے لال چوک سے کرگل تک اتنی بڑی ریلی کو جھنڈی دکھائے گا۔ بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ ”ایرانی 25 جولائی کو صبح 11 بجے بائیک سواروں سے بھی خطاب کریں گی“۔

Share This Article