عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی کے) نے یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کی صبح کشمیر کے مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ سی آئی اے کے کے اہلکاراننت ناگ، شوپیان، کولگام، سوپور اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں یو اے پی اے کے تحت ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
تاہم فی الوقت اس ضمن میں کسی قسم کی گرفتاری یا بر آمدگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی کے کے چھاپے
