عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں شہر کے مضافات میں سدھرا علاقے میں دریائے توی کے کنارے 92 کنال اراضی پر ایک میگا واٹر تھیم پارک بنایا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے توی کے کنارے واقع سدھرا گاؤں میں 92 کنال اراضی پر واٹر تھیم پارک تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
واٹر پارک میں گارڈن، جاگنگ ٹریک اور ٹری ہاؤس جیسے پرکشش مقامات بنائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں خصوصی نائٹ شوز اور شاپنگ کمپلیکس کے علاوہ واٹر سکائی رائیڈ، ویو پول، آرٹیفیشل پانی واٹر لینڈ سکیپ، بچوں کا پول، سوئمنگ ایرینا، سنباتھنگ، ڈائیونگ ایرینا، واٹر والی بال اور انڈور واٹر گیمز ہوں گے۔
سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ اس سے خطے میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔