عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے نومبر 2023 میں راجوری ضلع میں ایک جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دو ملی ٹینٹوں کی تصاویر جاری کی ہیں تاکہ عوام سے ان کی شناخت کے لیے مدد لی جا سکے۔
حکام کے مطابق، یہ دو ملی ٹینٹوں 22-23 نومبر 2023 کو کالاکوٹ کے باجی مل علاقے میں ایک سیکیورٹی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے، جس میں پانچ فوجی جوان بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
ایس آئی اے کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اخبارات میں ان ملی ٹینٹوں کی تصاویر کے ساتھ عوامی نوٹس جاری کیے ہیں تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے، اور میڈیا کے مختلف ذرائع میں بھی ان کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔