عسکری فنڈنگ معاملہ:ایس آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے جمعہ کو عسکری فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا، “یہ چھاپے شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ، لڈی اور میلہورا گاوں اور اننت ناگ ضلع کے شنگس، کنڈ کولگام، اچھ بل اور پوشکیری گاو¿ں میں مارے جا رہے ہیں”۔
مقامی پولیس اور سی آر پی ایف ان چھاپوں کو آسانی سے انجام دینے میں ایس آئی اے کی مدد کر رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار تھا۔