عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح ضلع سری نگر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے سال 1990 کی دہائی میں ایک کشمیری پنڈت نرس کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
افسران نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق کمانڈروں جن میں سے بعض انتقال کر گئے ہیں جبکہ بعض جیلوں میں بند ہیں، کی رہائش گاہوں پر مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ سال 1990 کی دہائی کے اوائل میں سرلہ بٹ نامی ایک نرس کو اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی گولیوں سے چھلنی لاش سری نگر کے صورہ علاقے سے بر آمد کی گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پہلے پولیس اسٹیشن نگین میں کیس درج کیا گیا تھا جس کی تحقیقات اب ایس آئی اے کر رہی ہے۔افسران نے بتایا کہ سری نگر میں 8 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
سری نگر میں 8 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
