عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے بجبہاڑہ، ضلع اننت ناگ میں مائیگرنٹ مزدور کے قتل کے کیس میں دو مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر تلاشی کارروائی انجام دی۔
ذرائع کے مطابق، یہ تلاشی کارروائیاں اپریل 2024 میں بجبہاڑہ میں پیش آئے راجا سا کے بہیمانہ قتل کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشیوں کا مقصد اس ہ جرم کی سازش کو بے نقاب کرنا اور اس میں ملوث اشخاص کی شناخت کرنا تھا۔
ان تلاشیوں کے دوران اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں جو کہ تحقیقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ کوششیں SIA کشمیر کو اس بہیمانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور بے نقاب کرنے میں مدد دیں گی ـ
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تلاشی کارروائیاں ملزمان کے ساتھیوں اور حمایتیوں کی شناخت اور گرفتاری کی جانب ایک اہم قدم ہیں، تاکہ قتل اور اس سے منسلک غیر قانونی سرگرمیوں کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے ـ
مائیگرنٹ مزدور قتل معاملہ: بجبہاڑہ میں SIA کی کارروائی
