عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے سندر بنی ٹھنڈاپانی علاقے میں ایک ندی کے کنارے سے ایک نیم بوسیدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح کچھ راہگیروں نے لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
اس کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
نعش کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او سندربنی راجیش جسروٹیا نے بتایا کہ انہوں نے لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔