عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ایس بی) نے ضلع ریاسی میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے سرکاری اسکولوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔شرائن بورڈ حکام نے بتایا کہ چیئرمین اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر شرائن بورڈ نے اپنے سماجی تعاون کے اقدام کے تحت ریاسی میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ شدہ سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے بلاتعطل مطالعہ کو یقینی بنانے کے لیے کاموں کی بحالی کو ترجیح دی گئی۔حکام نے بتایا کہ کئی جگہوں پر عمارتوں کو نقصان ہونے کی وجہ سے طلباء کو عارضی پناہ گاہوں یا کھلی جگہوں پر کلاسز میں شرکت کرنا پڑتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو فوری طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ بچے مزید رکاوٹ کے بغیر اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس کام کو مرحلہ وار طریقے سے انجام دیا جائے گا۔
ایس ایم وی ڈی ایس بی ریاسی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ شدہ اسکولوں کی مرمت کرے گی
