مشتاق الاسلام
پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے شادی مرگ میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک دکاندار تیزاب سے حملے میں شدید طور پر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب متاثرہ دکاندار اپنی دکان بند کر رہا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، نامعلوم حملہ آور نے دکاندار محمد شفیع میر ولد محمد محسن میر، ساکن قلم پورہ پلوامہ، کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
زخمی دکاندار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر بھیج دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور کیس درج کر لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔