عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے نوگام علاقے میں گزشتہ دیر شب آتشزدگی کے واقع میں ایک شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس سے بھڑک اٹھی، جس میں ہارڈ ویئر کی سات دکانیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں شاپنگ کمپلیکس کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔