عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/آپریشن سندھو کے تحت ایران اور اسرائیل سے مزید ہندوستانی شہریوں کا قافلہ نئی دہلی پہنچا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے فراہم کردہ تازہ اطاعلات کے مطابق آج ایک طیارہ اسرائیل سے 224 ہندوستانی شہریوں کو لے کر نئی دہلی پہنچا ، جبکہ دوسری فلائٹ شام کے وقت ایران سے 282 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پہنچے گی ترجمان نے ایکس پر پوسٹس کیا’’آپریشن سندھو اپ ڈیٹ‘‘ شوبھا کرندلاجے نے 224 ہندوستانی شہریوں کا استقبال کیا جو 25 جون کو 10:30 بجے آئی اے ایف طیارے میں اسرائیل سے ہندوستان واپس آئے۔”ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ حکومت کے لیے ایک ترجیح ہے۔آپریشن سندھو کے تحت اب تک 818 ہندوستانی شہری اسرائیل سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ایران کے شہر مشہد سے پرواز پر جو آج صبح کے وقت پہنچی، اس نے پوسٹ کیا:’’آپریشن سندھو‘‘282 ہندوستانی شہریوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے نکالا گیا جو25 جون کو 00:01 بجے مشہد سے نئی دہلی پہنچی۔اس کے ساتھ ایران سے 2858 ہندوستانی شہریوں کو وطن لایا گیا ہے۔
اسرائیل سے آنے والے ہندوستانیوں کو ہندوستانی فضائیہ کے سی 17 طیارے پر لایا گیا، جو پالم ایئر بیس پر اترا۔مشہد سے انخلاء کی ایک اور پرواز دن کے آخر میں پہنچے گی۔ہندستان نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے دوران ایران اور اسرائیل سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن سندھو شروع کیا۔
آپریشن سندھو:اسرائیل سے 224 اور ایران سے 282 ہندستانیوں کا انخلا ء
