عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ریاسی ضلع میں ایک مسافر بس پر مہلک ملی ٹینٹ حملے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے پونی کے ایس ایچ او پرمودھ سنگھ کو تبدیل کر دیا ہے۔
حکام نے یہ فیصلہ حملے سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی میں غفلت کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے انسپکٹر سمن سنگھ کو ایس ایچ او پونی مقرر کیا ہے۔ انسپکٹر سمن سنگھ کو فوری اثر سے پونی کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر سنگھ پر حملے سے پہلے معلومات پر کارروائی کرنے میں لاپرواہی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر نے مبینہ طور پر احتیاطی تدابیر میں کوتاہیوں کی ہیں۔
یاد رہے کہ 9 جون کو ریاسی ضلع میں شیوکھوڑی سے کٹرا کی طرف جا رہے یاتریوں کی بس پر حملے میں 9 یاتری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔