شیو سینا جموں وکشمیر نے آج جموں میں یوٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایکسائز پالیسی میں آزادانہ دفعات شامل کرنے کی مذمت کی۔ شیو سینا نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کونسل کے اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نشے پر قابو پانے کے بجائے اسے فروغ دے رہی ہے۔