عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// حکومتِ ہند کی وزارت داخلہ نے سرینگر کے شیرگڑی پولیس تھانہ کو ملک کے تین ‘بہترین’ پولیس تھانوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ہے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر اور کانفرنس سیکرٹری انٹیلی جنس بیورو، وزارتِ داخلہ حکومت ہند نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، سرینگر کو مطلع کیا ہے کہ ضلع سرینگر کے پولیس تھانہ شیر گڑھی کو سال 2023 کیلئے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی طرف سے ملک کے بہترین تین پولیس تھانوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
اس کارنامے کو تسلیم کرنے کے لیے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 5 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ایک تقریب میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو ٹرافی سونپیں گے۔
سٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں ذاتی طور پر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے تقریب میں شرکت کریں۔