عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں جمعہ کی صبح جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک 45 سالہ چرواہا جان کی بازی ہار گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈکسم کے جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت بشیر احمد چوپان ولد غلام رسول چوپان ساکن ٹانگپاو ساگم، کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیداروں کے مطابق، نعش کا طبی و قانونی معائنہ کرنے کیلئے پی ایچ سی لارنو منتقل کیا گیا
کوکرناگ میں ریچھ کے حملے میں چرواہا ازجان
