عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//کپواڑہ کی چھٹی جماعت جماعت کی طالبہ نے قومی سطح پر جموں و کشمیر کا نام روشن کرتے ہوئے پینکاک سلات نیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
کپواڑہ کے راجواڑ ہندواڑہ علاقے کی رہائشی اور پریزنٹیشن کانوینٹ ہائر سیکنڈری سکول راجباغ سری نگر کی چھٹی جماعت کی طالبہ شیخ انوشہ نے حال ہی میں پاٹلی پترا سپورٹس سٹیڈیم پٹنہ بہار میں 23 نومبر سے 26 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والی پری ٹین نیشنل پینکاک سلاٹ چمپئن شپ 2023-24 میں جیت حاصل کی۔
انوشہ نے اپنے وزن زمرے (34 سے 36 کلوگرام) میں پہلی کوشش میں گولڈ میڈل جیتا اور اپنے تجربہ کار حریفوں کو کافی پوائنٹ مارجن سے شکست دی۔
ایتھلیٹ نے اس سے قبل رواں سال انڈور سپورٹس سٹیڈیم سری نگر کشمیر میں منعقدہ بین ریاستی سطح پر کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انوشہ اب آئندہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کی تیاری کر رہی ہیں۔