عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//مفتی اعظم ناصر الاسلام نے اتوار کو اعلان کیا،جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل یعنی پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی کافی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔
مفتی اعظم نے مسلم امت بالخصوص جموں و کشمیر کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ بابرکت موقع ہمارے لیے خوشی، مسرت، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔