عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہید دیوس کے موقع پر نڈر انقلابیوں بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘بھارت ماتا کے ان عظیم سپوتوں کی غیر متزلزل جرات، حب الوطنی اور عظیم قربانی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ہر سال 23 مارچ کو شہید دیوس کے طور پپر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 23 مارچ 1931 کو بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو برطانوی دور حکومت میں پھانسی دئے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس دن کی منابست سے اتوار کو ‘ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شہید دیوس پر نڈر انقلابیوں اور بھارت ماتا کے عظیم بیٹوں بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں’۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ان کی غیر متزلزل جرات، حب الوطنی اور عظیم قربانی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’۔
شہید دیوس: منوج سنہا کا بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت
