عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/مرکز نے آٹھ آئی اے ایس افسران بشمول شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کے ’’اِسپریشنل بلاکس‘‘کے لیے سنٹرل پربھاری افسران نامزد کیا ہے، جبکہ دو آئی اے ایس افسران کو لداخ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شاہ فیصل (آئی اے ایس)، ڈپٹی سکریٹری برائے ثقافت، کو ضلع بانڈی پورہ (تلیل) کا بلاک دیا گیا ہے۔ انیکتا آنند (آئی اے ایس)، ڈپٹی سکریٹری جل شکتی کو کشتواڑ،مڑواہ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ احمد (آئی ڈی اے ایس)، ڈائریکٹر مائنز، کو کولگام (منزگام) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ویویک گپتا (آئی آر ایس)، ڈائریکٹر فنانس کو پونچھ (منکوٹ) کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ سوشانت سودان (آئی ای ایس)، ڈپٹی سکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹری، کو گاندربل (واکورہ) دیا گیا ہے۔
اسی طرح ہرلین کور (آئی اے ایس)، ڈپٹی سکریٹری برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزکو راجوری (خواص) کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ گرمیت سنگھ (آئی آر ٹی ایس)، ڈائریکٹر پرسنل، عوامی شکایات و پنشنز، کو رام بن (کھڑی) دیا گیا ہے۔ نتیش سوری (آئی ٹریڈ ایس)، ڈائریکٹر ایجوکیشن (اعلیٰ تعلیم)، کو ریاسی (ٹھاکرکوٹ) کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ادھر لداخ کے لیے روی دھون (آئی اے ایس)، ڈائریکٹر پاور، کو کرگل (کرشہ) اور ہمانشو گپتا (آئی اے ایس)، سیکرٹری ایجوکیشن (اسکول ایجوکیشن و لٹریسی)، کو لیہہ (روپشو) کے لیے پربھاری افسر بنایا گیا ہے۔
شاہ فیصل سمیت 10 آئی اے ایس افسران جموں و کشمیر، لداخ کے ’’اِسپریشنل بلاکس‘‘کیلئے تعینات
