سرینگر// شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ شب برات 13 فروری بروز جمعہ منائی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بابرکت رات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا، “شعبان کا چاند نظر آ گیا ہے اور شب برات 13فروری، بروز جمعہ کو منائی جائے گی”۔
شب برات مسلمانوں کے لیے ایک مقدس رات ہے، جو عبادت، استغفار اور اپنے اعمال پر غور کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہو گی: مفتی اعظم
