غلام نبی رینہ
کنگن/ کلن گنڈ کنگن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث سرینگر سونمرگ شاہراہ کے کلن میں ٹریفک کی آمدورفت مسدود ہوکر رہ گئی۔
احتجاج کر رہی خواتین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے بیچ انہیں پینے کے پانی کی قلت کے باعث ندی نالوں کا زہر آلود پانی استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ندی نالوں کا زہر آلود پانی پینے سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے ۔
ایس ڈی ایم کنگن گنڈ اورپولیس جائے موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجی لوگوں کو یقین دلایا کہ پینے کے پانی کی بحالی کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے بعد مظاہرین نے پر امن طور دھرنا ختم کیا اور شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوگئی۔
کلن گنڈ کنگن میں پینے کے پانی کی شدید قلت،مقامی آبادی سراپا احتجاج
