عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر بھر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ شب سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات درج کی گئی، جس نے سردی کی شدت کو مزید بڑھا دیا۔
شدید سردی کے باعث وادی کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں باہر نکلنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔
ماہر موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 درجہ سینٹی گریڈ، قاضی گنڈ میں منفی 6.4، پہلگام میں منفی 8.4، کپواڑہ میں منفی 4.5، کوکرناگ میں منفی 4.0، سونہ مرگ میں منفی 9.7، اننت ناگ میں منفی 7.9، گاندربل میں منفی 5.2، پلوامہ میں منفی 8.3، بانڈی پورہ میں منفی 5.5، بارہمولہ میں منفی 5.1، بڈگام میں منفی 6.4، کولگام میں منفی 5.9، شوپیاں میں منفی 8.5، لارنو میں منفی 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
اسی دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں منفی 2.2، کٹرہ میں 5.6، بھدرواہ میں منفی 3.4، کشتواڑ میں 1.5، پاڈر میں منفی 7.7، کٹھوعہ میں 3.9، رام بن میں 5.5، سانبہ میں 0.3، ادھمپور میں 0.5، پونچھ میں 1.6 اور راجوری میں منفی 0.4 درجۂ سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
ماہر موسمیات نے بتایا کہ اسی دوران لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.2، کرگل میں منفی 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سردی کی یہ لہر آئندہ دنوں تک جاری رہے گی، جس کے باعث عوام کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 دسمبر تک خشک موسم اور شدید سردی برقرار رہے گی۔