عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں گزشتہ شب پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں کئی رہائشی ڈھانچوں اور دو گاﺅ خانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ گزشتہ شب دیر گئے زچلدرا علاقے میں لگی جس سے سات رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ مکانات غلام محمد ملک، غلام نبی ملک، علی محمد ملک ولد کمال ملک، عبدالسلام شیخ ولد غفار شیخ، محمد عبداللہ ملک ولد عزیز ملک، بشیر احمد شیخ، نذیر احمد شیخ ولد جمال شیخ کے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں دو گاﺅ خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔