عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/13جولائی یوم شہداءکشمیر کے موقعہ پر انتظامیہ نے سرینگر کے نقشبند صاحب خوابہ بازار نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی قبرستان کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا جبکہ منتخب حکومت سمیت کشمیر کے تمام سرکردہ سیاسی رہنماوں کو گھروں میں نظر بندکر دیا تھا تاہم آج یعنی 14جولائی کو وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران نے مزارِ شہداء پر حاضری دی اور 13جولائی 1931کے شہداء کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔
قابل ذکر ہے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سوریندر کمار چودھری، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، مشیر ناصر اسلم وانی، کابینہ وزیر جاوید ڈار، ترجمان اعلیٰ تنویر صادق سمیت نیشنل کانفرنس کے کئی اراکینِ اسمبلی اور رہنماؤں نے نوہٹہ سرینگر میں واقع مزارِ شہداء کا اچانک دورہ کیا۔رہنماؤں نے 13 جولائی کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور کئی مقامات پر پابندیاں نافذ رہیں۔
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری
