عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/کشتواڑ ضلع کے سگدی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کروزَر گاڑی ملبے کی زد میں آنے سے آدھے درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی سگدی کے راستے سے گزر رہی تھی اور اچانک لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ گاڑی پر آ گرا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں سات سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
افسر کے مطابق، کچھ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ دیگر کو زیرِ مشاہدہ رکھا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑک کو صاف کرنے کی کارروائی جاری ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشتواڑ : گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے باعث 7 سے زائدافراد زخمی
