شاہ نواز
ریاسی// ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور گاؤں ساڑھ کا ایک بھاری حصہ مکمل طور بر تباہ و برباد ہو چکا ہےجس کی زد میں درجنوں رہائشی گھر آئے ہیں۔مہور کے گاؤں ساڑھ میں جہاں دوجنوں گھر متاثر ہو گئے ہیں، 1درجن کے قریب گھر مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے ہیں اور 1درجن سے زائد گھروں میں دراریں پڑی ہیں اور انتہائی خطرے میں ہیں جن میں سے تمام لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ساڑھ میں بُدھل مہور گول، بی ایم جی گریف سڑک کا تقریباً پانچ سو میٹر کا حصہ بھی بہ کر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جسے بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ساڑھ گاؤں کا ایک بھاری حصہ مکمل طور پر نکل گیا جس کی زد میں 30 کے آس پاس گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہےاور یہ علاقہ اب مکمل طور پر ہمیشہ کے لئے ناقابل رہائش ہو گیا ہے۔ ساڑھ کی اس سلائیڈ کی زد میں 11 کے دی کی ایک بجلی لائن بھی آگئی جس کی وجہ سے تقریباً پانچ پنچایتیں بجلی سپلائی سےمحروم ہو گئی ہیں جن میں دوبارہ بجلی سپلائی بحال کرنے میں اب کافی وقت درکار ہے۔
ادھردرماڑی سرل گاؤں، جو انس دریا کے قریب ہے، سے دریا نے 3رہائشی گھروں کواپنے ساتھ بہالیا جبکہ دو مزید گھر کو دریا نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ متاثرہ لوگوں کو وہاں ایک سرکاری سکول کی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔
سب ڈویژن مہور، درماڑی کے ہر علاقے سے لوگوں نے رہائشی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ تمام سڑکیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں اور تمام تر علاقے سڑک رابطوں سے منقطع ہو گئے۔
دریں اثناءا آج صبح سے موسم میں تھوڑی بہتری آئی ہے جس کے بعد لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں اور انتظامیہ نے بھی بحالی کے کام کا عمل شروع کرلیاہے۔
درماڑی سرل میں تین رہائشی مکان دریا انس بہا لے گیا، مہور ساڑھ میں گاؤں کا بھاری حصہ کھسک گیا،12 مکان مکمل زمین بوس
