عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس نے جمعہ کے روز سات ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔بی ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروہ، جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھا اور جسے پاکستانی رینجرز کی فائرنگ سے کور فراہم کیا جا رہا تھا، بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ذرائع نے بتایا، اس ناکام دراندازی کی کوشش کے دوران سات ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
جموں، سانبہ، آر ایس پورہ اور دیگر علاقوں میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے ڈرونز اور کم رینج میزائلوں کو بھارتی فوج کے الرٹ دستوں نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ ان کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد، پاکستانی فوج کی مدد سے ملی ٹینٹوں نے سانبہ ضلع میں دراندازی کی ایک اور ناکام کوشش کی۔
بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق، جمعرات کی شب تقریباً 11 بجے بین الاقوامی سرحد سے ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ ملی ٹینٹوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا۔
جموں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام ، بی ایس ایف نے 7ملی ٹینٹوں کو مار گرایا
