عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومو گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK03C-8853) بے قابو ہو کر لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی افراد کی شناخت تنویر احمد ولد امتیاز احمد، بشیر احمد ولد عبدالجبار، ابرار احمد ولد بشیر احمد، پربھات سنگھ ولد ہمت راج، اختر حسین ولد عبدالغنی، روبینہ بانو زوجہ محمد رفیق اور محمد رفیق ولد محمد رمضان کے طور پر ہوئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اُنہیں جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔