عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے ترالہ علاقے کے قریب ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکار ہو نے سے کم از کم سات مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو کنڈی سے راجوری کی طرف لے جانے والی گاڑی ترالہ علاقے میں کانچی موڑ کے قریب سڑک سے پھسل کر ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ واقعے میں سات مسافر زخمی ہوئے، اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
اُنہوں نے بتایا کہ تمام مسافروں کو علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں، اودھم پور میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹینکر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔