عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑا میں ہفتے کے روز آوارہ کتوں کے ایک اور حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور پانچ عام شہری شامل ہیں۔یہ واقعہ بجبہارا کے جابلپورہ علاقے میں پیش آیا، جب کہ ملحقہ علاقوں ارونی، واگھاما، سری گفوارہ اور مرہامہ سے بھی سگ گزیدہ معاملات سامنے آئے ہیں۔
سب ضلع اسپتال بجبہارا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد نے زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’آج ہمارے پاس دو سی آر پی ایف اہلکاراور پانچ عام شہری زخمی حالت میں ہسپتال آئے جنہیں کتوں نے کاٹا تھا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ بجبہاڑامیں یہ ایک روزانہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔‘‘
مسلسل پیش آنے والے ان واقعات نے مقامی لوگوں میں شدید خوف اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جو طویل عرصے سے حکام سے آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ صفائی ستھرائی کے فقدان اور نس بندی مہمات کی کمی اس مسئلے کی بنیادی وجوہات ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے مسلسل خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
