عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع کے ایک گاؤں میں سابق سرپنچ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے الزام میں جمعہ کو سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سابق سرپنچ وریندر سنگھ عرف بنٹو کو پولیس نے زخمی حالت میں بچایا اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کٹھوعہ میں داخل کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ کٹھوعہ کے مرہین گاؤں کے رام سرن شرما کی طرف سے درج کرائی گئی۔ شکایت کے مطابق، ورندر سنگھ عرف بنٹو کو اس کے دشمن کملدیپ سنگھ عرف رنکو کے کہنے پر اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ کے چن رورین گاؤں سے وریندر سنگھ کو چھ افراد بندوق کی نوک پر مہندرا سکارپیو کار میں اٹھا کر لے گئے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر معاملے کی چھان بین شروع کی اور بعد میں اغواء کئے گئے سابق سرپنچ کر سراغ لگا کر پولیس نے اسے بچا لیا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا وہیں اغوا کاروں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ساتوں افراد کی شناخت کملدیپ سنگھ، گرمیت سنگھ، راجبیر سنگھ، یوگیشور سنگھ، وکرم سنگھ، دلجیت سنگھ اور ونود شرما کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے تاہم معاملے کی چھان بین جاری ہے۔