عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں حریت سے وابستہ دو مزید گروپوں نے علیحدگی پسندی سے ناطہ توڑ لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں، شاہ نے اس خبر کو بڑی خوشخبری قرار دیا اور کہا کہ ان گروپوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’نئے بھارت‘‘پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا، کشمیر وادی سے ایک اور بڑی خبر! حریت سے وابستہ دو مزید گروپ، یعنی جموں و کشمیر تحریکی استقلال اور جموں و کشمیر تحریکِ استقامت نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے اور پی ایم مودی کے نئے بھارت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
شاہ نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے تحت علیحدگی پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور وادی کشمیر میں اتحاد کی فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
علیحدگی پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،مزید 2 گروپوں نے علیحدگی پسندی سے ناطہ توڑا: امت شاہ
