عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت کی متحد کرنے والی پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ حریت کی دو تنظیموں، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، نے علیحدگی پسندی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
Separatism has become history in Kashmir.
The unifying policies of the Modi government have tossed separatism out of J&K. Two organizations of the Hurriyat, J&K People’s Movement and the Democratic Political Movement, have announced the severing of all ties with separatism.
I…
— Amit Shah (@AmitShah) March 25, 2025
امیت شاہ کا کہنا تھا کہ ’’میں بھارت کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہوں اور تمام ایسے گروہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ہمیشہ کے لیے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیں۔
انھوں نے کہا یہ وزیر اعظم مودی کے ترقی یافتہ، پُرامن اور متحد بھارت کے ویژن کی ایک بڑی کامیابی ہے۔