عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// 78 ویں یوم آزادی سے قبل جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ سمیت سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کو راہ گیروں،گاڑیوں اور مسافروں کو چیک کرتے دیکھا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اودھم پور پرہلاد کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔
ڈی ایس پی کمار نے کہا، “سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور دیگر سیکورٹی فورسز جموں اور کشمیر پولیس کے ذریعہ کئے جانے والے عام سیکورٹی چیک کے علاوہ سیکورٹی چیک کر رہے ہیںـ”۔
انہوں نے مزید کہا، “ہم جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آنے جانے والی مختلف گاڑیوں کی جانچ کر رہے ہیں۔ ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر وہ کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھیں تو پولیس کو مطلع کریں…‘‘
دریں اثنا، اودھم پور میں ہیڈ پوسٹ آفس نے منگل کو ’ہر گھر ترنگا‘ مہم چلائی۔ مہم میں پوسٹ آفس کے عملے اور اس کے صارفین نے حصہ لیا۔
اودھم پور پوسٹل ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ مہیش سنگھ جسروتیا نے کہا، “محکمہ ڈاک نے ‘ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیا ہے۔ قومی پرچم ‘ترنگا تمام ڈاکخانوں پر دستیاب ہے۔ جو کوئی بھی اپنے گھر پر ‘ترنگا لگانا چاہتا ہے وہ ہمارے کاؤنٹرز سے حاصل کر سکتا ہے… میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ اس مہم کا حصہ بنیں…‘‘