عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کی صورتحال پر سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے اعلیٰ افسران وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کو ملی ٹینسی سے پاک بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کریں گے اور دیگر اہم امور پر بات چیت کے کا امکان ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کو گزشتہ روز جموں و کشمیر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کو مختصر کرنا پڑا کیونکہ انہیں پارلیمنٹ میں شرکت کرنا تھی۔
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر سے متعلق سیکورٹی جائزہ اجلاس
