عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے پیر کو کہا کہ وادی بھر میں آئندہ یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے تمام ضروری سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پرتاپ پارک سرینگر میں منعقدہ ریہرسل پریڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی بردی نے کہا کہ تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل ڈرلز جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو سیکورٹی کی متعدد دستے قائم ہوں گی اور حساس مقامات پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ تقریب پُرامن طریقے سے منعقد ہو۔
آئی جی پی نے مزید کہا کہ تقریبات کو ہموار اور بغیر کسی خلل کے مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ـ
یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات مکمل: بردی
