کپواڑہ// سیکورٹی فروسز نے شمالی کشمیر کے کپوارہ میں تین دنوں پر محیط ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
بی ایس ایف کشمیر نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایس ایف، فوج اور پولیس نے کپوارہ کے ٹی پی جنگل میں 7 جنوری سے 9 جنوری تک ایک مشترکہ آپریشن چلایا’۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں جنگی سامان جیسے سٹور بر آمد کئے گئے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول، ایک میگزین، 8 گولیاں اور اے کے 47 رائفل کی 270 گولیاں شامل ہیں۔