عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں تلاشی کاروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
فوج نے بتایا کہ 17 دسمبر 2024 کو ایک مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھار علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
فوج کے ترجمان نے بتایا، “یہ آپریشن فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خاص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ آپریشن کا اہتمام عمومی علاقے امروہی، ٹنگڈھار، کپواڑہ میں کیا گیا”۔
ترجمان کے مطابق، سرچ آپریشن کے دوران چار پستول، چھ پستول میگزین، تقریباً چار کلو گرام نشہ آور اشیاء اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والا سامان دہشت گردی کی کارروائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کا امکان ظاہر کرتا ہے، جس کے بعد تحقیقات کا عمل جاری ہے۔