عشرت حسین بٹ
پونچھ// سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو پونچھ ضلع کے کھنیتر ٹاپ علاقے میں ایک بڑے محاصرے اور تلاشی آپریشن (CASO) کے دوران ہتھیاروں، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردی کی کھیپ کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا اور تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دو میگزینوں کے ساتھ دو پستول، 9 ایم ایم گولہ بارود کے 24 راؤنڈ، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل)، چھ ہینڈ گرنیڈ، دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی)، اور ایک الیکٹرانک سیٹ برآمد کیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ برآمدگی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد خطے میں ملی ٹینسی کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہاآئی ای ڈیز اور ایک الیکٹرانک ڈیوائس کی برآمدگی منصوبہ بند حملوں کے امکان کی نشاندہی کرتی ہے اس حوالے سے ایس ایس پی پونچھ شفقت حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے کھنیتر ٹاپ علاقہ میں فوج پولیس اور ایس او جی کی جانب سے ایک سرچ آپریشن کے دوران اس طرح کی کاروائی عمل میں لائی گئی جس دوران گولہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پونچھ کے کھنیتر ٹاپ سے سکیورٹی فورسزنے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا
