ڈوڈہ// سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز ڈوڈہ ضلع میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ایک محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشن پولیس اور سی آر پی ایف نے صبح 8:30 بجے بھدرواہ کے علاقے درھو، بستی اور ملحقہ جنگلاتی علاقے میں مشترکہ طور پر شروع کیا۔
حکام کے مطابق، آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔
مقامی رہائشیوں نے علاقے میں کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈوڈہ میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا
