عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ریاسی کے علاقے میں دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو ایک بڑا تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تلاشی کاروائی ضلع ریاسی کی پونی تحصیل کے بدووا گاؤں میں شروع کی گئی۔
اُنہوں نے بتایا، “مقامی لوگوں نے دو مشتبہ افراد کو گاؤں کے قریب جنگل کے علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے دو مہینوں میں جموں صوبہ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم کے دوران کئی سیکورٹی اہلکار، ملی ٹینٹ اور عام شہری مارے گئے ہیں۔