عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ جیل انتظامیہ نے معمول کی تلاشی کے دوران دو موبائل فون برآمد کیے، جس کے بعد اس ہائی جیل میں سیکورٹی کی غفلت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیے گئے فون عام موبائل فون ہیں۔ اس بات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے کہ یہ فون جیل کے اندر کیسے پہنچے اور انہیں کون لے کر آیا۔
کٹھوعہ جیل میں کچھ سخت گیر مجرم، بشمول گینگسٹرز اور ملی ٹینٹ قید ہیں۔ ان موبائل فونز کی برآمدگی سے اس خدشے کو تقویت ملی ہے کہ قیدیوں کا بیرونی نیٹ ورکس سے ممکنہ رابطہ ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کٹھوعہ جیل کے اندر میں دو موبائل فون برآمد، تحقیقات کا حکم
