عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/شری امرناتھ جی یاترا کے لئے 5 ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں جمعرات کی صبح کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 5 ہزار 246 یاتریوں کا دوسرا قافلہ ‘بم بم بولے’ کے نعروں کی گونج میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ 268 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔
ان نے مزید کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 253 یاتری ننون پہلگام جبکہ 1 ہزار .993 یاتری بالتل کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی صبح 5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کو بھگوتی نگر بیس کمیپ سے روانہ کیا جن کا کشمیر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ادھر حکومت اور شرائن بورڈ نے یاتریوں کی سیکورٹی و دیگر سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے اختتام پذیر ہوگی۔
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
