عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// سیکورٹی فورسز نے ضلع رام بن کے بانہال کھڑی علاقے میں ایک جنگل سے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بانہال پولیس اور 23 راشٹریہ رائفلز (آر آر) نے تحصیل کھڑی کے سرنیال جنگلاتی علاقہ میں چھپائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کے بڑے ذخیرے کے بارے میں قابل اعتماد ذرائع سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاع پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم تلاشی لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔
ضبط اسلحہ میں 7.62 ایم ایم 113 راوند، 3اے کے-47 میگزین، 7.62 ایم ایم سنائپر کارتوس کے 7 راوند، 5 پیکا راونڈ، 9 ایم ایم کے 2 کارتوس، 3 چینی دستی بم، 1 پاکستانی دستی بم، 2 انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (UBGL)، 2 ڈیٹونیٹرز، 2 فیوز، 1 ایف ایم ٹرانسیور (ریڈیو سیٹ)، 1 پیکا بیلٹ اور 300 گرام دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بانہال میں ایک مقدمہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور اسلحے کے ذخیرے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی چھان بین کیلئے ممکن تکنیکی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔