عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع کے جٹھانا گاوں کے لوگوں نے منگل کو علاقے میں چھ افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
مقامی لوگوں نے علاقے میں کچھ مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد منگل کو کٹھوعہ ضلع کے جٹھانا گاوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جٹھانا گاوں کے رہائشیوں نے چھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے بعد پولیس اور فوج کی جانب سے گاوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی، جو پولیس تھانہ راجباغ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
پولیس نے گاوں والوں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع دینے کا مشورہ دیا ہے۔