عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندر بل/ضلع گاندر بل کے بیلا وسن علاقے میں ہائیڈرو پاور نہر میں ایک لڑکی کے ڈوبنے کی اطلاع کے بعد اس کی بازیابی کیلئے ایس ڈی آر ایف نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفیہ کی شناخت اُلفت بانو دختر گل رحمان خان ساکن بیلا وسن کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اتفاقی طور پر نہر میں گر گئی تھی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر تلاش شروع کی، تاہم بعد میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا۔
ایس ڈی آر ایف گاندر بل کی ٹیمیں پولیس اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر صبح سے ہی تیز بہاؤ والے پانی میں مسلسل تلاش کر رہی ہیں۔ غوطہ خور اور ریسکیو اہلکار رسیوں اور جالوں کی مدد سے نعش تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور نہر کے نچلے حصوں میں بھی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
گاندر بل میں ہائیڈرو پاور نہر میں لڑکی غرقآب ،تلاش جاری