عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ریل پتری کے نزدیک چشمہ پوائنٹ پر ایک امرناتھ یاتری کے لاپتہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یاتری دوران یاترا نالہ میں گر گیا ہے۔
حکام کے مطابق لاپتہ یاتری کی شناخت سریندر پال اروڑہ ولد گیان چند اروڑہ ساکن لدھیانہ کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ چشمہ پوائنٹ ریل پتھری کے قریب امرناتھ گپھا کی جانب جاتے ہوئے لاپتہ ہوا، اور شبہ ہے کہ وہ نالہ میں گر گیا ہے۔
جیسے ہی اس کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، ایس ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور مقامی پولیس کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی راستوں اور تیز پانی کے بہاؤ کے باوجود یاتری کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔
ریل پتھری میں لاپتہ امرناتھ یاتری کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
