عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے جنگلاتی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حکام کے مطابق بدھ کی رات ایک خاتون نے بگہ علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھنے کی اطلاع دی، جس پر سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے اور علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ ہر قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں بھی بدھ کے روز مشتبہ نقل و حرکت کی ایک اور اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے مسلسل دوسرے دن سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیمیں گھگوال اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ایک مقامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ دو افراد فوجی وردی میں ملبوس ان کے گھر آئے اور پانی مانگا، پھر کہا کہ وہ اپنے’’کیمپ‘‘واپس جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔
ریاسی میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری
