عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی شب علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ ضلع کی سرحدی پٹی میں تلاشی کاروائی شروع کی۔
دفاعی حکام نے بتایا کہ دو افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے ضلع کے جندور بیلٹ میں محاصرہ اور تلاشی کی کاروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور جب علاقے سے آخری اطلاعات موصول ہوئیں تو تلاشی مہم جاری تھی۔
قبل ازیں، چند روز قبل جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ گشتی پارٹی پر ملی ٹینٹوں کے حملوں میں ایک بی ایس ایف افسر جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد سے ہی کٹھوعہ ضلع کے چیل علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائیاں جاری ہیں۔